Live Updates

این اے 205کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کیلئے پیپلز پارٹی ووٹوں کی خریداری اور دھونس دھمکی دنگا فساد کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، صدرتحریک انصاف سندھ حلیم عادل شیخ

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:22

این اے 205کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کیلئے پیپلز پارٹی ووٹوں کی خریداری ..
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ضلع گھوٹکی کے حلقہ این اے 205کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کیلئے پیپلز پارٹی ووٹوں کی خریداری اور دھونس دھمکی دنگا فساد کرانے کا ارادہ رکھتی ہے ، ہفتے کے روز سکھر پریس کلب میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے الزام عائد کیا کہ خورشید شاہ 25کروڑ روپے لے کر گھوٹکی پہنچے ہیں تاکہ ووٹر خریدے جائیں، یہ لوگ جھگڑا کرانا چاہتے ہیں،دیگر اضلاع سے پیپلز پارٹی کا ہر رہنما دو دو سو کارکنان لا رہا ہے،گھوٹکی میں اتنے کارکنان کا کیا کام ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ علی گوہر خان مہر اور ان کے بھتیجے کے مقابلے میں خود بلاول بھٹو اور سندھ حکومت پہنچی ہوئی ہے،انہوںنے کہا کہ پیپلز پار ٹی نے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا کہا ہے،25جولائی کو پاکستان تحریک انصاف یوم تشکر اور یوم عزم کے طور منائے گی اور اس دن مٹھائیاں تقسیم کریں گے، بھرپور خوشی منائی جائے گی کیونکہ 25 جولائی کو ملک سے کرپشن کے بادل جھڑنا شروع ہونگے ، انہوں نے کہا کہ فاٹا میں حکومت اور فوج نے امن قائم کیا،عمران خان وہ لیڈر ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ میں تمام پیسوں کا حساب دیا، ایک سوال کے جواب میںانکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا قادیانیوں کے حوالے سے ایک ہی مؤقف ہے کہ جو قادیانی ہیں وہ ہی رہیں گے مگر عمران خان ریاست مدینہ پر قائم ہی رہیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات