سکھرپولیس کا ایکٹیو کرمنل، موٹرسائیکل چور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن 3 3 ملزمان گرفتار

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:22

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) سکھرپولیس کا ایکٹیو کرمنل، موٹرسائیکل چور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس کی مختلف کارروائیوں میں منشیات‘ شراب جواری،بکی ڈیلرز سمیت 33 ملزمان گرفتارکر کے شراب منشیات، اسلحہ مسروقہ موٹرسائیکل جوا کا سامان سمیت دیگر سامان برآمدکر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کیمطابق سی سیکشن پولیس نے خفیہ اطلاع پرپرانہ سکھر کے علاقے میں کاروائی آکڑا ڈیلر سمیت تین ملزمان گرفتار مقدمہ درج آکڑا بکس، نقدی موبائل فون برآمد، گرفتار ملزمان میں شفیق اور فصیع میرانی شامل ہیںِ ،آباد پولیس کی سندھ سوسائٹی کے علاقے میں اطلاع پر چھاپے کے دوران عطائی ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان ڈاکٹر مشکور گرفتار کلینک سیل مقدمہ درج کرلیا گیا،جبکہ گٹکا چھالیہ فروش سجاول میرانی کو بھی گرفتار بھاری مقدار میں پان پراگ، مضر صحت چھالیہ گٹکا برآمد کیا گیا، نیوپنڈ کی حدود کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ،روہڑی پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران مسافر گاڑیوں میں غیر معیاری سیلینڈرز استعمال کرنے والے ڈرائیورز منشیات فروش مفرور سمیت 8 ملزمان گرفتارکر لیے گئے بھاری مقدار میں چرس، دیگر مال برآمد کیا گیا ، گرفتار ملزمان میں ڈرائیور جہانگیر برڑو، اللہ ڈتو مفرور ملزم جمیل احمد, منشیات فروش علی ڈنو مھتم، سجاد لنگاہ، قتل کے مقدمہ میں مطلوب فراز الدین شر، عطائی ڈاکٹر بلال احمد، ڈرائیور نجیب بروہی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

صالح پٹ پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری محب مھر گرفتار کر لیا جبکہ ناکہ بندی کے دوران کاروائی منشیات فروش انور کرسی جتوئی گرفتار بھاری مقدار میں چرس برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا ،پٹنی پولیس نے جواری، منشیات فروش سمیت 6 ملزمان گرفتارکیا، پنوعاقل پولیس نے گٹکا مضر صحت چھالیہ فروش احسان اللہ سانگی کو گرفتار کیا ۔