ڈیرہ مرادجمالی میں ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی‘ قومی شاہراہ اور دیگرسٹرکوں پر غیرقانونی طور پر قائم کیئے گئے تجاوزات کو ہٹاکر کئی چھپروں کو مسمارکرکے ریڑھیاں اور کیبنز کو اپنے قبضے میں لے لیا

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:25

ڈیرہ مرادجمالی۔ 20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) ڈیرہ مرادجمالی میں ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی‘ قومی شاہراہ اور دیگرسٹرکوں پر غیرقانونی طور پر قائم کیئے گئے تجاوزات کو ہٹاکر کئی چھپروں کو مسمارکرکے ریڑھیاں اور کیبنز کو اپنے قبضے میں لے لئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے مین قومی شاہراہ اور دیگر سٹرکوں پر تجاوزات کی عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفربلوچ نے نوٹس لیتے ہوئے تحصیلدارڈیرہ مرادجمالی بہادر خان کھوسہ کو فوری کاروائی کرکے تجاوزات کو ہٹانے کے احکامات جاری کیئے جس پر تحصیلدار ڈیرہ مرادجمالی بہادرخان کھوسہ نے میونسپل کمیٹی بابو اصغر رنداور عملے کے ہمراہ پولیس نفری کی موجودگی میں پٹ فیڈر کینال سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے کاروائی کاآغاز کرکے شہر کے مین قومی شاہراہ اور دیگرسٹرکوں پر کی گئی غیرقانونی تجاوزات کو ہٹاتے ہوئے چھپروں اور تھڑوں ،سائن بورڈز کو ہٹاکر درجنوں کیبنز،اور ریڑھیاں قبضے میں لے لی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیلدار بہادرخان کھوسہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تجاویزات کی وجہ سے قومی شاہراہ پر آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں اور انسانی جانوں کا نقصان ہورہا ہے ٹریفک کی روانی بھی مسلسل تعطل کا شکار رہتی ہے جس کے سبب ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفربلوچ کے حکم پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے اس لئے شہریوں اور کاروباری حضرات کو بھی چائیے کہ وہ ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں اور شہرکے اندر تجاوزات نہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :