Live Updates

قبائلی اضلاع کے 9حلقوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے

قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 20 جولائی 2019 22:49

قبائلی اضلاع کے 9حلقوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے
وزیرستان( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20جولائی 2019ء) قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا عمل جاری ہے۔ پی کے 102 باجوڑمیں 131 پولنگ اسٹیشنز میں سے 15 اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار خالد خان 2744 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے سراج الدین خان 2714 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔

پی کے 100باجوڑ میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 1 کے پولنگ اسٹیشن مانوڈھیری میں پی ٹی آئی کے انور زیب خان 253 لے کر پہلے جب کہ جماعت اسلامی کے وحید گل 183 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔پی کے 105خیبرکے گورنمنٹ ہائی زین اسکول تاڑہ ولی خیل لنڈی کوتل کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار الحاج شفیق شیر آفریدی 347لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شیرمت خان آفریدی 55 ووٹ لے کر دوسرے اور پی ٹی آئی کے شاہد شنواری 29 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

پی کے 108 پاراچنار کے 57 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے ریاض 4616 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار جمیل 3852 ووٹ لے کر دوسرے نمبرہیں۔پی کے 115جنوبی وزیرستان کے 33 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں جے یو آئی ف کے مولانا شعیب 3064 ووٹ لے کر آگے جبکہ اے این کے پی کے غلام بھٹنی 2069 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 109پاراچنار ضلع کرم کے 131 میں 24 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سید اقبال میاں 9227 ووٹ لے کر آگے اور آزاد امیدوار عنایت علی طوری 3934 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 101باجوڑ103 پولنگ اسٹیشنز میں سے 17 اسٹیشنز کے نتائج سامنے آئے ہیں جن کے مطابق جماعت اسلامی کے ہارون رشید 2060 ووٹ لے کر آگے جب کہ اے این پی کے لعلی شاہ 2004 ووٹ لے کر دوسرے اور پاکستان تحریکِ انصاف کے اجمل خان 1235 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پرہیں۔ پی کے 110اورکزئی کے10 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں آزاد امیدوار عزن جمال 1222 کے ساتھ آگے،آزاد امیدوار ملک حبیب نور 563 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب حسن105ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔پی کے 114 جنوبی وزیرستان حلقے کے 30 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے نصیر اللہ 3973 ووٹ لے کر آگے اور آزاد امید وار عارف اللہ 3451 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں۔ 
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات