Live Updates

پارٹی کو یوسی ،تحصیل، ڈسٹر کٹ اور ڈویژن کی سطح پر جلد منظم کریں گے، ضلع لاہور کی تنظیم سازی بھی جلد مکمل کی جائے گی۔اعجاز احمد چوہدری

ہفتہ 20 جولائی 2019 23:32

پارٹی کو یوسی ،تحصیل، ڈسٹر کٹ اور ڈویژن کی سطح پر جلد منظم کریں گے، ..
لاہور۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری ،سینئر نائب صدر پنجاب کرنل (ر) اعجاز منہاس ، جنرل سیکر ٹری پنجا ب شعیب صدیقی اور ایڈ یشنل سیکر ٹری جنرل ندیم قادر بھنڈر نے گزشتہ روز پنجاب سیکر ٹر یٹ کا دورہ کیا ۔ کارکنوں نے اس موقع پر پھولوں کی پتیاں نچاور کی ، مٹھائیاں تقسیم کی گئی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری نے پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلی ترجیح کارکن ہیںجو کہ پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں ،پی ٹی آئی عام آدمی کی جماعت ہے ، پارٹی کارکنوں کی شب وروزمحنت اور قربانیوں کی بدولت پی ٹی آئی آج اقتدار میں ہے اور عمران خان وزیراعظم ہیں اس لیے کسی صورت کارکنوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، پارٹی کو یوسی ،تحصیل، ڈسٹر کٹ اور ڈویژن کی سطح پر جلد منظم کریں گے اور ضلع لاہور کی تنظیم سازی بھی جلد مکمل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ملک کو آج بے تحاشہ قرض،غربت،جہالت، بدعنوانی اور بے روزگاری کے چنگل میں پھنسا کر ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے اپنی خود ساختہ جمہوریت کی چھتری تلے اکٹھے ہو کراحتساب سے بچ نکلنے کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، اپوزیشن کی شکل میںکر پٹ مافیا حکومت کے خلاف دن رات سازشیوں میں مصروف عمل ہیں مگر کسی کامیابی ان کے مقدر میں نہیں ، سابقہ حکومتوں نے ملک وقوم کے اثاثوں کو بے دریغ لوٹ کراپنے ذاتی مفادات کی ایسی منڈیاں چمکائیں کہ جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگ اور پی پی پی خاندان سے مک مکا کی سیا ست کی ملک کے عوام با شعور ہو گئے ،الیکشن سے پہلے پیپلز پار ٹی اور ن لیگ نے ایک دو سرے کی کر پشن کو بے نقاب کیا اب عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوچکے ہیں تا کہ حکومت پر پریشر ڈال کر این آر او لیا جا سکے مگر عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔ اس موقع پر ایم این اے نوشین حامد معراج ، ایم پی اے ملک سرفراز کھوکھر ، امین چوہدری، نذ یر چوہان، پارٹی رہنما اعجاز ڈیال ، فیاض بھٹی ، رانا عبدالسمیع ، رانا ساجد ،افضل چیمہ ، مہر واجد عظیم ، آفتاب افگن ، علی رضانقوی،کنورعمران سعید، رانا وحید ،حسن انعام پراچہ بھی موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات