قبائلی علاقوں کے تاریخی انتخابات، پہلا مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، اپ سیٹ ہوگیا
پی کے 105 خیبر کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شفیق شیر آفریدی 18 ہزار 605 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار، آزاد امیدوار شیر مت خان 6 ہزار 767 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے
محمد علی ہفتہ 20 جولائی 2019 23:51
(جاری ہے)
جبکہ آزاد امیدوار شیر مت خان 6 ہزار 767 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ دوسری جانب اب تک موصول ہونے والے مزید غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوراوں نے 8 نشستوں پر برتری حاصل کر رکھی ہے۔
جبکہ تحریک انصاف کو 3 اور جماعت اسلامی، جے یو آئی ف کو 2،2 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تمام 16 صوبائی نشستوں کے حتمی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔ قبائلی اضلاع میں انتخابات کے حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے، سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ کے ذریعے الیکشن نتائج موصول ہوں گے، الیکشن نتائج کل دن کے وقت مکمل ہوسکیں گے۔وقت دیا جائے تو تمام معاملات کو بہتر انداز میں سلجھا سکتے ہیں۔ ندیم قاسم نے کہا کہ الیکشن نتائج کے بعد یہ روایت قائم ہونی چاہیے کہ جو ہار گیا ہے، اس کو ہار تسلیم کرنی چاہیے اور جیتنے والے کو مبارکباد دینی چاہیے۔ واضح رہے سات قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں پر پہلی بار انتخابات ہو رہے ہیں۔ قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبرپختونخواہ میں ضم کیے جانے کے بعد ان علاقوں میں پہلی مرتبہ صوبائی نشستیں ترتیب دی گئیں، اور اب ان نشستوں پر پہلی مرتبہ انتخابات کروائے جا رہے ہیں۔ جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ اس وقت خیبرپختونخواہ کی کل 124 نشستوں میں سے تحریک انصاف کے پاس 85 نشستیں موجود ہیں۔ جبکہ قبائلی علاقوں کی نشستیں شامل کرکے خیبرپختونخواہ اسمبلی کی کل نشستیں 140 ہو جائیں گی۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.