بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پربھاری گولا باری ، پاک فوج کا بھرپور جواب

بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کر کے شہری آبادی پر فائرنگ کی، 4افراد زخمی ، ایک جوان شہید: آئی ایس پی آر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 21 جولائی 2019 00:20

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پربھاری گولا باری ، پاک فوج کا بھرپور ..
سیالکوٹ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20جولائی 2019ء) بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کر کے پاکستان کی شہری آبادی پر فائرنگ کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کر کے شہری آبادی پر فائرنگ کی، بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پربھاری گولا باری کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے راکٹ اور بھاری گولے برسائے جس سے 4افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے فائرنگ کی اور گولے برسائے ہیں جس کے بعد بھارتی مورچے خاموش ہو گئے ہیں۔ 4زخمی ہونے والے پاکستانی شہریوں میں 3خواتین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرمی چیک پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حوالدار منظور عباسی شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے ہفتے کے روز دوبارہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔بھارتی فوج کی جانب سے بٹل، ستوال، خنجر، نکیال اور جندروٹ سیکٹرز پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی چیک پوسٹوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور بھارتی مورچوں پر کاموشی چھا گئی ہے۔