Live Updates

وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ کے ذریعے واشنگٹن پہنچ گئے

اتوار 21 جولائی 2019 01:00

وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ کے ذریعے واشنگٹن پہنچ گئے
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) وزیراعظم عمران خان تین روزہ امریکی دورہ پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں پر وہ 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق وزیراعظم عمران خان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا امریکی دورہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان پاکستانی برادری سے بھی ملاقات کریں گے اور واشنگٹن میں پاکستانیوں سے خطاب میں نیا پاکستان وژن پر بھی روشنی ڈالیں گے۔وزیراعظم کفایت شعاری پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کمرشل فلائٹ کے ذریعے واشنگٹن پہنچے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات