پاکستانیوں نے بے حد پیار اور عزت دی ترک خاتون سیاح

موٹر سائیکل پر پاکستان آنے والی سیاح خاتون پاکستان اور اس کے باسیوں کی دیوانی ہو گئی

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 21 جولائی 2019 05:34

پاکستانیوں نے بے حد پیار اور عزت دی ترک خاتون سیاح
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی2019ء)   ساری دنیا میں ایسے کئی لوگ موجود ہیں جو دنیاکاچکر لگانے کے خواہشمند ہیں۔ان میں سے کچھ کی خواہش تو خواہش ہی رہ جاتی ہے جبکہ سکاﺅٹنگ کے دلدادہ لوگ جیسے بھی کر کے اپنی خواہش کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں۔کم زرمبادلہ رکھنے والے افراد پیدل یعنی لوکل سواری سے اور یا پھر بائیک پر مختلف ممالک کا سفر کرتے نظر آتے ہیں۔

دنیا کی سیر کرنے والوں میں مرد اور عورتیں سبھی شامل ہیں بعض اوقات میاں بیوی کی صورت میں جوڑے بن کر بھی آتے ہیں۔دنیا کی سیر کرنے والے اب موٹر بائیک پر سفر کرنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔آئے دن کوئی نا کوئی آوارہ گرد پاکستان بھی پہنچا ہوتا ہے۔اب کی بار بھی ایک ترکش خاتون پاکستان پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

جسے پاکستان بے حد پسند آیا اور یہاں کے لوگوں کے رویہ اور محبت کی بھی دیوانی ہو گئی ہیں۔

ترک خاتون سیاح موٹر سائیکل پر ایران سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچ گئی۔ خاتون کا گجرات پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ترک خاتون سیاح لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ گجرات پہنچیں جس کا مراڑیاں میں شاندار استقبال کیا گیا۔ترکش خاتون اوزبے ایسل( asil ozbay) استنبول کی یونیورسٹی میں معلمہ کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔وہ ہر سال موسم گرما کی چھٹیوں میں مختلف ممالک کا سفر کرتی ہے۔

جس کا مقصد ان ممالک میں بسنے والے افراد کے طرزِ زندگی کو دیکھنا ہے۔اوزبے ایسل کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسا پیار کسی ملک سے نہیں ملا، یہاں کے لوگ بہت ملنسار ہیں۔یہاں کا ماحول بہت اچھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی موقعہ ملا تو پاکستان کا سفر ضرور کروں گی۔پاکستان کے عمدہ اور لذیذ کھانوں کا اپنا ہی مزہ ہے۔خاتون نے کہا کہ پاکستان کے باسیوں نے بے حد پیار اور عزت دی ہے یہاں آکر مجھے قطعی اجنبیت محسوس نہیںہوئی۔میری کوشش ہو گی کہمیں بار بار پاکستان کا وزٹ کروں اور یہاں کے زیادہ سے زیادہ شہروں اور وہاں کے لوگوں کو قریب سے دیکھوں۔ ترک خاتون سیاح پا کستان سے اپنے اگلے سفر پر انڈیا اور نیپال جائیں گی۔