جج ارشد ملک کی ویڈیو سے متعلق چلائی گئی رپورٹ غلط ہے، فردوس عاشق اعوان
ویڈیو، آڈیو کی کوئی حتمی رپورٹ نہیں بنی، 16 برس قبل بنائی گئی ویڈیو 5 منٹ میں ردوبدل کرکے چلائی گئی: مشیراطلاعات
عثمان خادم کمبوہ اتوار 21 جولائی 2019 12:03
(جاری ہے)
انہوں نے دعویٰ کیا کہ16 برس قبل بنائی گئی ویڈیو 5 منٹ میں ردوبدل کرکے چلائی گئی تاہم اس کے پس پشت مقاصد کے بارے میں ایف آئی اے عدالت کو رپورٹ پیش کرے گی۔
معاون خصوصی اطلاعات نے جج ارشد ملک کی مبینہ خفیہ ویڈیو سے متعلق تمام رپورٹس کو من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کی آڈیو، ویڈیو پر کوئی حتمی رپورٹ نہیں بنی، پنجاب فورنزک کے ڈی جی کے حوالے سے جھوٹی خبریں چلوائی گئیں ، ویڈیو معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ، 16سال پرانی ویڈیو سے متعلق اصل حقائق ایف آئی اے عدالت میں پیش کریگی،(ن) لیگ نیب اور عدالتوں کے اختیار بھی اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، پہلی بار صوبائی اور مرکزی حکومت قبائلی اضلاع میں انتخابات میں مکمل غیر جانبدار رہیں،قبائلی عوام نے ووٹ کے ذریعے جمہوریت کے حق میں فیصلہ دیا، مبارکباد پیش کرتی ہوں ،جہاں کسی بھی جماعت کی جیت دراصل امن کی جیت ہوگی،وزیراعظم امریکہ میں پاکستانی عوام کا مقدمہ لڑینگے ، وزیراعظم ماضی کے حکمرانی کی طرح جیب سے پرچی نکال کر نہیں پڑھیں گے۔معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سیاسی بلوغت سے عاری ٹولہ عوام میں بے سروپا باتیں پھیلا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز صاحبہ عوام کو دھوکہ دینا اور جھوٹ بولنا اپکی جماعت کا و وطیرہ رہا۔ انہوںنے کہاکہ اگر آپ کو یاد ہو تو یہ آپ ہی تھیں جس نے کہا تھا میری ملک اور بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں،آپ کو یاد ہوگا کہ آپ کا خاندان 40صندوقوں سمیت ملک سے باہر چلاگیا تھا،آپ اپنے سرور کیلئے سرور پیلس میں چلے گئے تھے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک ویڈیو کے حوالے سے پنجاب فورنزک کے ڈی جی کے حوالے سے جھوٹی خبریں چلوائی گئیں۔ انہوںنے کہاکہ پنجابفورنزک لیبارٹری صرف پوسٹ مارٹم اور انسانی اعضاء کے ٹیسٹ کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ویڈیو کے حوالے سے چلائی جانیوالی بے بنیاد خبروں کی مذمت کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ویڈیو اور آڈیو کے حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں بنی۔مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.