شامی شہر رقہ سے داعش کے انخلاء کے بعد خواتین میں خوشی کی لہر

اتوار 21 جولائی 2019 14:00

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) شامی شہر رقہ کی خواتین نے امریکی نشریاتی اداے کو بتایا ہے کہ جب سے امریکی حمایت یافتہ افواج کی مدد سے شہر کو داعش کے دہشتگرد گروپ سے خالی کرایا گیا ہے ان کی زندگی میں ایک نئی تازگی کا احساس پیدا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی قیادت والے اتحاد کی مدد سے اکتوبر 2017ء کو سیرئن ڈیموکریٹک فورسز نے شہر واگزار کرایا، تب سے رقہ کے مکینوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر کے حالات کو معمول پر لایا جائے گا،یہ ایک وقت داعش کی خودساختہ خلافت کا دارالخلافہ تھا۔

رقہ کے قدیمی محلے میں مارکیٹ کو جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے، دکانوں پر خواتین کے ملبوسات اور کاسمیٹکس کھلے عام دستیاب ہیں اور یہ بات داعش کی حکمرانی کے دنوں میں ممکن نہیں تھی بالخصوص خواتین کو سیاہ لباس پہننا پڑتا تھا جس سے وہ اپنے جسم اور چہرے کو ڈھامپ کر رکھتی تھیں۔ حکم کی تعمیل نہ کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جاتی تھیں جن میں قید اور کوڑوں کی سزائیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :