ملک کو بیرونی طاقتوں سے نہیں اندرونی طاقتوں سے خطرہ ہے، پاکستان کیلئے سب کو مل جانا چاہیے، نثار میمن

آج سیاسی نظام تباہ ہوچکا ہے،آج کوئی سیاسی پارٹی اپنے ورکر کی عزت نہیں کرتی،چوہدری امتیاز رانجھا و دیگر کا تقریب سے خطاب

اتوار 21 جولائی 2019 14:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) سابق وفاقی وزیر نثار میمن نے کہاہے کہ ملک کو بیرونی طاقتوں سے نہیں اندرونی طاقتوں سے خطرہ ہے، پاکستان کیلئے سب کو مل جانا چاہیے۔ اتوار کو معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار گلفام حسین شہید کی تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر چوہدری امتیاز احمد رانجھا نے کہاکہ سردار گلفام سفید پوش اور خوددار انسان تھے۔

انہوںنے کہاکہ سردار گلفام کے قتل سے مسلم لیگ کا نقصان ہوا۔انہوںنے کہاکہ آج سیاسی نظام تباہ ہوچکا ہے۔انہوںنے کہاکہ آج کوئی سیاسی پارٹی اپنے ورکر کی عزت نہیں کرتی۔انہوںنے کہاکہ ورکرز کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سردار گلفام تمام زندگی نظریہ پاکستان کی حفاظت کرتے رہے۔

(جاری ہے)

سردار سلیم حیدر نے کہاکہ سردار گلفام نے زندگی میں کبھی کسی کے لیے بٴْرا نہیں سوچا، سردار گلفام کسی کی مدد کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

سابق وفاقی وزیر نثار میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سردار گلفام نے کبھی ذاتی کام کی خواہش نہیں رکھی، وہ ہمیشہ آئین و قانون کی بات کرتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے آئین اور نظریات کا دفاع بہت ضروری ہے، 1971 کے بعد ہم نے ملک کا ایک انچ بھی نہیں گنوایا۔ انہوںنے کہاکہ انیس سو اکہتر میں پاکستان کے خلاف سازش کی گئی، پاکستان کو بیرونی طاقتوں سے نہیں اندرونی طاقتوں سے خطرہ ہے،پاکستان کے لئے ہم سب کو مل جانا چاہئے۔ نثار میمن نے کہاکہ سردار گلفام سٹریٹ کرائم کی نظر ہوگئے، ریاست آج تک سٹریم کرائم پر قابو نہیں پا سکی۔