امریکا اپنی فوج سعودی عرب بھیج رہا ہے،امریکی سنٹرل کمانڈ کی تصدیق

اتوار 21 جولائی 2019 14:55

امریکا اپنی فوج سعودی عرب بھیج رہا ہے،امریکی سنٹرل کمانڈ کی تصدیق
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) امریکا اپنی فوج سعودی عرب بھیج رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے خطرات کے پس منظر میں ریاض حکومت اور امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی طرف سے جاری ہونے والے بیانات سے سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کی تعینات کی تصدیق ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس فیصلے سے ایسے خدشات کو تقویت ملی ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ عراق میں صدام حکومت کے خاتمے کے بعد سعودی عرب میں امریکی فوج پہلی بار تعینات ہو رہی ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کم از کم 500 امریکی فوجیوں کو ریاض کے مضافات میں واقع پرنس سلطان ملٹری ایئر بیس پر تعینات کیا جائے گا۔