Live Updates

وزیر اعظم کا دورہ امریکہ ،بیگم صفدر اعوان صاحبہ عمران خان کے بغض میں حقائق کومسخ نہ کریں، فردوس عاشق اعوان

جنرل راحیل شریف دورہ سعودی عرب پر آپ کے والد نواز شریف کے ساتھ تھے، یوسف گیلانی اور شاہد خاقان کے ہمراہ دوروں پر آرمی چیف ساتھ تھے ، کیا تینوں سلیکٹڈ تھے ، مریم نواز کو جواب

اتوار 21 جولائی 2019 17:25

وزیر اعظم کا دورہ امریکہ ،بیگم صفدر اعوان صاحبہ عمران خان کے بغض میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان صاحبہ عمران خان کے بغض میں حقائق کومسخ نہ کریں۔یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔

(جاری ہے)


انہوں نے کہاکہ جنرل کیانی نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ امریکہ کا دورہ کیاتھا، جنرل راحیل شریف دورہ سعودی عرب پر آپ کے والد نواز شریف کے ساتھ تھے، جنرل قمر جاوید باجوہ اور شاہد خاقان عباسی نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کیا یہ تین وزرائے اعظم سلیکٹڈ تھی ،یاد رہے کہ  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ بھی امریکہ کے وفد میں شامل ہے نا ۔


ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ عوام کا وزیر اعظم ہوتا تو وفد کا سربراہ بن کے وفد کو لیڈ کرتا ۔ جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا ، ایسے اقتدار سے قید اچھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات