مریدعباس قتل کیس،عینی شاہد ندیم کی خود کشی کی کوشش

اتوار 21 جولائی 2019 17:30

مریدعباس قتل کیس،عینی شاہد ندیم کی خود کشی کی کوشش
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) نجی ٹی وی اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کے واقعے کے عینی شاہد نے خود کشی کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی میں اینکر مرید عباس قتل کیس کے عینی شاہد ندیم نے خود کشی کی کوشش کی، عینی شاہد کو اسپتال داخل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ عاطف زمان کا ڈرائیور ندیم جناح اسپتال میں زیر علاج ہے،ذرائع کے مطابق ندیم کو بیان لینے کے لیے تفتیشی پولیس نے طلب کیا تھا مگر وہ نہیں آیا۔