Live Updates

پلاسٹک میں سامان لپیٹنےکا فیصلہ سعودی حکومت کا ہے، زرتاج گل

پلاسٹک میں سامان لپیٹنے کی شرط روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں رکھی گئی، اس شرط کا مقصد مسافروں کے سامان کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔ وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 جولائی 2019 18:07

پلاسٹک میں سامان لپیٹنےکا فیصلہ سعودی حکومت کا ہے، زرتاج گل
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی2019ء) وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پلاسٹک میں سامان لپیٹنے کا فیصلہ سعودی حکومت کا ہے، پلاسٹک میں سامان لپیٹنے کی شرط روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں رکھی گئی، اس شرط کا مقصد مسافروں کے سامان کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔ وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پلاسٹک میں سامان لپیٹنے کا فیصلہ سعودی حکومت کا ہے۔

پلاسٹک میں سامان لپیٹنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی سے معلومات حاصل کی ہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ پلاسٹک میں سامان لپیٹنے کی شرط روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں رکھی گئی۔ وزیرمملکت نے کہا کہ سامان پلاسٹک میں لپیٹنے کا مقاصد مسافروں کے سامان کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے سینئر تجزیہ کار شاہد لطیف کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی کمپنی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ فضائی مسافروں کے سامان کو پلاسٹک کے بیگز میں لپیٹنے کا ٹھیکہ کیا ہے۔

جس سے روزانہ لاکھوں اور ماہانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ ایک انٹرویومیں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ بدعنوان عناصر اور لوٹ مار کرنے والوں کا بلا تفریق احتساب کیا جائے گا۔زر تاج گل نے کہا کہ بدعنوانی کے الزامات میں جیلوں میں قید افراد اپنہ صحت کے مسائل پر واویلا کرتے ہوئے دعوی کرتے ہیں کہ ان کا علاج صرف بیرون ملک ممکن ہے۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات