Live Updates

صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے، جہانگیرترین

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بہت اچھا کام کررہے ہیں، احتساب کا عمل سب کے لیے بلاتفریق جاری رہے گا۔ لودھراں میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 جولائی 2019 18:17

صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے، جہانگیرترین
لودھراں (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جولائی 2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیرترین نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بہت اچھا کام کررہے ہیں، احتساب کا عمل سب کے لیے بلاتفریق جاری رہے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیرترین جہانگیر ترین نے لودھراں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا انتخابات پرپوری قوم کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔

فاٹا کےعوام کوقومی دھارے میں لانا تحریک انصاف حکومت کا قابل ستائش قدم ہے۔ پرامن الیکشن کے انعقاد پرپاک فوج اورانتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔ جہانگیرترین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دعوت پرامریکا گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے دورہ امریکا سے دونوں ملکوں کے درمیان دوریاں کم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کئی رہنماء اربوں کی کرپشن کرتے پکڑے گئے ہیں۔

احتساب کا عمل سب کے لیے بلاتفریق جاری رہے گا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے۔ واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی واضح کیا کہ صدرمملکت کے پاس آئینی اختیار استعمال کرنے کا حق ہے، وہ جس کوچاہیں چیئرمین نامزد کردیں،لہذا اپوزیشن بحران پیدا کرنے سے باز رہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ایک تحریک عدم اعتماد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف بھی ہے۔ زرداری صاحب نے سنجرانی صاحب کومنتخب کیا، اب پتا نہیں انہوں نے کونسی گستاخی کر دی ہے۔ چیئر مین کو آئین اپوزیشن اپنی خواہشات کے مطابق چلانا چاہتے ہیں۔ اگر چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو اختیار صدر مملکت عارف علوی کے پاس چلاجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرسینیٹ میں دونوں عہدے نہیں ہوں گے تو سینیٹ میں آئینی بحران پیدا ہو گا،صدر کے پاس آئینی اختیار ہے وہ کسی کو بھی سینیٹ میں نامزد کر سکیں گے، حکومت آئین پر حملوں کو روکنا چاہتی ہے۔ اپوزیشن خود آئینی بحران پیدا کرنا چاہتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات