Live Updates

ْصوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی رحمت علی رازی مرحوم کی یادمیںمنعقدہ تعزیتی ریفرنس میںشرکت

رحمت علی رازی ایک بلند پایہ صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم کی طاقت کو لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے استعمال کیا مشکلات ضرور ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنائیں گے‘ میاںاسلم اقبال کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 21 جولائی 2019 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاںاسلم اقبال نے آج ایوان اقبال میں رحمت علی رازی مرحوم کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی - سی پی این ای کے صدر عارف نظامی، جنرل سیکرٹری جبار خٹک،معروف کالم نگار ارشاد عارف، معروف صحافی جمیل اطہر، ایاز خان،رحمت علی رازی کے فرزند اویس رازی اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی-مقررین نے رحمت علی رازی مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا-اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی- صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمت علی رازی ایک بلند پایہ صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم کی طاقت کو لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے اور انہیں حل کرنے کے لئے استعمال کیا- انہوں نے کہا کہ اچھے لوگوں کے جدا ہونے کا مرحلہ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن جو لوگ مخلوق خدا کے لئے کچھ کرجاتے ہیںوہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں-صوبائی وزیر نے کہا کہ مجھے عملی سیاست میںآئے بیس سال ہوچکے ہیں اور میں سیاسی ورکر ہوں اور میں سیاست میں اسی لئے آیا تھا کہ سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہوں اور یہ میں کہتا رہوں گا-انہوں نے کہا کہ مخالفین جلسے جلوس کریں لیکن عوام کو صحیح تصویر دکھائیں ، سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہیں جس شخص کا باپ کسی جرم میںجیل میں ہو تو وہ منہ چھپاتا پھرتا ہے لیکن یہاں فخر سے سٹیجوں پر کھڑے ہو کر نعرے لگائے جاتے ہیں-انہوں نے کہا کہ سابق کرپٹ حکمرانوں نے قوم کو جس طرح لوٹا عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اس پر ہرپاکستانی شرمندہ ہی-انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگایا ہے اس ہدف کے حصول کے لئے ہم اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہیں- ہمیں مل کر اس ملک کو ٹھیک کرنا ہے ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے -مشکلات ضرور ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنائیں گے اور اپنے بچوں کو ان کے حقوق دلائیں گی-بعدازاںصوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب سے بچنے کی کوشش کے لئے اپوزیشن کا احتجاج ناکام ہوگا عوام کرپٹ عناصر کی کال پر کبھی باہر نہیں نکلیں گے ، مریم بی بی ریلیوں کی قیادت کی بجائے کرپشن کا جواب دیں ، اپوزیشن منفی مقاصدکے لئے ملک میں افراتفری پیداکرنا چاہتی ہے - نواز لیگ اپنے بیانیوں کے تضادات کا شکار ہوچکی ہے ، آدھی قیادت ڈیل اور باقی احتجاج کرنا چاہتے ہیں- دن بدن لیگی کارکن بھی اپنی قیادت کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں-صوبائی وزیر کہا کہ پنجاب میں گزشتہ دس برس کرپشن کا راج رہا ،میگا منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم رکھا گیا - سب کے لئے یکساں اور کڑے احتساب کے خواہاں ہیں-عمران خان کسی کرپٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور قومی دولت کی ایک ایک پائی واپس لائی جائے گی-انہوں نے کہا کہ نواز لیگ ہو یا کوئی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی-
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات