Live Updates

متحدہ اپوزیشن کا25جولائی کو ملک گیریوم سیاہ،کراچی میں جلسے کا مقام تبدیل

متحدہ اپوزیشن کا جلسہ اب مزارقائدکے سامنے پریڈی اسٹریٹ فلائی اوور کی بجائے مزارقائد سے متصل باغ جناح میں کیاجائے گا، وقارمہدی

اتوار 21 جولائی 2019 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) عام انتخابات کوایک برس مکمل ہونے کے موقع پرمتحدہ اپوزیشن کے ملک گیریوم سیاہ کے سلسلہ میں کراچی میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔اس ضمن میںپیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل وقارمہدی نے بتایاکہ متحدہ اپوزیشن کا جلسہ اب مزارقائدکے سامنے پریڈی اسٹریٹ فلائی اوور کی بجائے مزارقائد سے متصل باغ جناح میں ہوگا۔

اس بات کا فیصلہ متحدہ اپوزیشن سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں 25جولائی کو اپوزیشن کے ملک گیر یوم سیاہ کے سلسلے میں کراچی میں جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔اجلاس میں عوام کو پریشانی سے بچانے اور ٹریفک رواں رکھنے کے لیے جلسہ کا مقام تبدیل کیا گیا ہے پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقارمہدی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں سیمشاورت کیبعدجلسیکامقام تبدیل کردیاگیا ہے 25 جولائی کو یوم سیاہ کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کا مرکزی جلسہ مزار قائد کے قریب باغ جناح میں ہوگا۔

(جاری ہے)

جلسے میں پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کیافراد شرکت کرینگے۔جلسے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اپوزیشن کی قیادت خطاب کرے گی۔ وقارمہدی کاکہنا تھا کہ 25 جولائی کا جلسہ عوام دشمن وفاقی بجٹ، ٹیکسز اور عذاب خان کی حکومت سے نجات کے لئے عوام کی آواز ثابت ہوگا۔ سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کی ناکام عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے اور ملک پیچھے چلا گیا ہے۔

عوام کا متفقہ آواز ہے کے سلیکٹڈ وزیراعظم کو لانے والے سلیکٹرز اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ ملک بھر میں گو عمران گو کے نعرے لگنا شروع ہو چکی. ہیں، اس لئے عمران خان کو چاھیئے کے استعفی دے کر اقتدار چھوڑ دیں۔ ورنہ پہر حکمرانوں کو عوام سے این آراو نہ لینا پڑ جائے۔ . عمران خان اپنی ناکامی چھپانے کے لئے ملک میں سیاسی ماحول کو خراب کر رہے ہیں۔ملک اور صوبوں کی معاشی مضبوطی اور عوام کو رلیف دینے کے لئے مفاہمت ہی بہتر آپشن ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات