w اپوزیشن پارلیمنٹ کا وقار مجروح کررہی ہے :ڈاکٹر شاہد صد یق

وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے والے چیئر مین سینٹ کے پیچھے پڑ گئے‘ اپوز یشن ملکی ماحو ل خراب کررہی ہے

اتوار 21 جولائی 2019 19:35

ٰلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے والے چیئر مین سینٹ کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔چیئر مین سینٹ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔ اپوزیشن پارلیمنٹ کا وقار مجروح کررہی ہے۔اپوزیشن ہمیں عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کرنے میں رکاوٹ پیدا کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پار ٹی کار کنوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے لیکن بدقسمتی سے اس سلسلے میں حزب اختلاف کا رویہ غیرذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین پارلیمان سے باہر اپنے اپنے حلقوں میںجو چاہے کریں لیکن پارلیمان کے اندر انہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے ، اپوز یشن اپنی چوری بچائے کیلئے مختلف منفی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے احتسا ب کا عمل کسی صور ت نہیں رکے گا قومی دو لت لو ٹنے والو ں کو پائی پائی کاحساب دیناہو گا۔