۔ شاہد خاقان کی گرفتاری بلاجواز ہے،وہ امانتدار اور وفادار شخصیت ہیں ان پر کرپشن کاالزام ایک بھونڈامذاق ہے،بیگم سیماجیلانی
نااہل اور نالائق حکومت کی11ماہ کی کارکردگی مہنگائی،بے روزگاری،آئی ایم ایف کی غلام کی شکل میں قوم کے سامنے آئی ہے،مسلم لیگی رہنما Cسلیکٹڈ وزیراعظم کو قوم پر مسلط کرنے والے ملک کی ابترصورتحال کا ادراک کریں،،ملک کو تباہی سے بچانے کاواحدراستہ منصفانہ غیرجانبدارانہ انتخابات ہیں،و رکن قومی اسمبلی
اتوار 21 جولائی 2019 19:35
(جاری ہے)
مسلم لیگی رہنما بیگم سیماجیلانی نے مزید کہاکہ نااہل ، نالائق اورپی ٹی آئی کی مسلط حکومت کی11ماہ کی کارکردگی مہنگائی،بے روزگاری،آئی ایم ایف کی غلام کی شکل میں قوم کے سامنے آئی ہے،عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات چاہتے ہیں لیکن غاصب حکومت کے پاس عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو قوم پر مسلط کرنے والے ملک کی ابترصورتحال کا ادراک کریں،ملک کو تباہی سے بچانے کا واحد راستہ منصفانہ و غیر جانبدارانہ انتخابات ہیں،دوسروں کوچور،ڈاکو کہنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم میںبرداشت کاحوصلہ نہیں ہے کیونکہ وہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر نہیں آئے،تین ماہ تک کینٹینر پر کھڑے ہو کر سیاستدانوں کوگالیاں دینے اور قومی املاک پر حملہ کرنے والا شخص اب اپوزیشن کے جلسوں سے پریشان ہے،مریم نوازکے جلسے روکنے کیلئے اسے پھر سے کیس میں پھنسا کر جیل میں ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ رکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو بڑی غلط فہمی ہے کہ ہم ان کے ہتھکنڈوں سے ڈر جائیں گے اور توبہ تائب کرلیں گے،نااہل اور نالائق حکومت نے مسلم لیگ(ن) کے لیڈران کی ملاقات سے روک دیا ہے ،صرف خاندان کے پانچ افرادکو ملنے کی اجازت دی گئی، ایسا کبھی بدترین آمریت میں بھی نہیںہوا،عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ پوری زندگی وزیراعظم رہیں گے انہیں یاد رکھناچاہئیے کہ کئی وزیراعظم آئے او رچلے گئے، پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ آمرانہ انداز میں حکومت کرنے والے حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ،موجودہ حکمران جمہوریت کی آڑ میں آمریت قائم کررہے ہیں۔رکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور حکومتی ترجمانوں کو عوام کی مہنگائی پر چیخیں نظر نہیں آرہی،عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر وں کا انتظارکررہے ہیں،عمران نیازی کو دنیا بھر میں سلیکٹڈ وزیراعظم کے نام سے پکاراجا رہاہے،اپوزیشن کی زبانوں پر تالے لگائے جاسکتے ہیں لیکن عوام کو کیسے روک سکتے ہیں۔بیگم سیماجیلانی نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی فسطائی سوچ ملک او رجمہوریت کیلئے شدید خطرہ بن چکی ہے،عوام کو سبز باغ دکھانے والے اب منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.