ڑ*دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا ڈکشٹ چل بسیں،حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان

۱مودی، کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور دیگر سیاسی رہنمائوں کا شیلا ڈکشٹ کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 21 جولائی 2019 19:35

G نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) تین مرتبہ دہلی کی وزیراعلیٰ رہنے والی شیلا ڈکشٹ نئی دہلی کے نجی اسپتال میں چل بسیں، ان کی عمر 81 سال تھی۔دہلی حکومت نے ان کی موت پر دو روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کے مطابق شیلا ڈکشٹ کو دل میں تکلیف کی شکایت پر نئی دہلی کے نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ کوما میں جانے کے بعد چل بسیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور دیگر سیاسی رہنمائوں نے شیلا ڈکشٹ کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔نریندر مودی کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ دہلی کی ترقی میں شیلا ڈکشٹ کا کردار قابل تعریف ہے۔