Live Updates

ح*شبر زیدی نے 5ہزار5سو55ارب روپے ٹیکس محصولات جمع کرنے سے معذرت کر لی

اتوار 21 جولائی 2019 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے 5 ہزار555 ارب محصولات جمع کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے صورتحال سے وزیراعظم عمران خان کوبھی آگاہ کردیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بینکوں نے بھاری رقوم کی آن لائن رپورٹ دینے سے معذرت کرلی ہے جبکہ گیس اور بجلی کی وزارتوں نے کمرشل اور صنعتی میٹر زپر ایکٹو ٹیکس دھندہ بنانے سے معذرت کرلی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی نے غیر رجسٹرڈکمپنیوں کو زبردستی رجسٹرڈ کرنے سے بھی معذرت کرلی ہے اور مزید یہ کہ صوبائی ریونیو اداروں نے ٹرن اور پورٹ میں تعاون سے بھی معذرت کرلی ہے جس کے بعد شبرزیدی نے 5 ہزار555 ارب محصولات جمع کرنے سے معذرت کرلی ہے اورانہوں نے اس تمام صورتحال سے وزیراعظم عمران خان کو بھی آگاہ کردیا ہے جو اس وقت سرکاری دورے پر امریکہ میں موجود ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات