سری لنکن کرکٹ بورڈ کا پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی خدمات حاصل کرنے پر غور

اتوار 21 جولائی 2019 19:36

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی خدمات حاصل کرنے ..
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی خدمات لینے کے لیے سوچنا شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم کی کارکردگی میں نکھار لانے کے لیے پاکستانی کوچ کے ساتھ پال فیبرائس کا نام بھی زیر غور ہے۔ پال فیبرائس اس سے قبل بھی سری لنکن بورڈ کو اپنی خدمات فراہم کرتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے مکی آرتھر سمیت اور دیگر کوچنگ سٹاف کے ساتھ ورلڈکپ2019 ئ تک کا معاہدہ کیا تھا۔قومی ٹیم ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے لیکن پی سی بی نے کوچنگ سٹاف سمیت کسی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی اور وہ پہلے ہی ج*مرحلے سے باہر ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

اہم ٹورنامنٹ میں ناکامی کے بعدیہ اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں کہ کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ہٹا دیا جائے گاتاہم ایک تجویز یہ بھی ہے کہ انہیں ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020ئ تک برقرار رکھا جائے۔

ایک برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی کارکردگی کو ہر لحاظ سے پرکھا اور اگلے 4 سال کو ذہن میں رکھ کر فیصلے کیے جائیں گے ان میں مستقبل کے لیے کپتان کی تقرری بھی شامل ہوگی۔