ٴشاہد خاقان عباسی کیخلاف وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ افسر مبین صولت وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار

ژ* ایل این جی درآمد اور ٹرمینل کے کنٹریکٹ میں مبین صولت کا اہم کردار تھا Y گواہ بننے کے بعد اہم دستاویزات نیب کے حوالے

اتوار 21 جولائی 2019 19:36

/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف وزارت پٹرولیم کے ایک اور بڑے افسر مبین صولت وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہو گئے ہیں، مبین صولت خاقان عباسی دور میں انٹر سٹیٹ گیس کمپنی کے ایم ڈی تھے اور ایل این جی درآمد میں ان کا کردار بڑا اہمیت کا حامل تھا کیونکہ موصوف نے ہی قطر میں ایل این جی کی حصول بارے مذاکرات کئے تھے اور شاہد خاقان عباسی کے انتہائی قریبی افسران میں ان کا شمار ہوتا تھا، نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ مبین صولت نے سلطانی گواہ بنے پر راضی ہو گئے ہیں اور خاقان عباسی کی کرپشن سے پردہ چاک کرنے کے بھی تیار ہیں، ذرائع نے بتایا کہ سابق وفاقی سیکرٹری عابد سعید کے بعد مبین صولت کا سلطانی گواہ بننے کے بعد پراسیکیوشن افسران کا کام مکمل ہو گیا ہے، خاقان عباسی نے ایل این جی آمدن سے اربوں روپے کی کرپشن کا الزام کا سامنا کر رہے ہیں، اور اب تک نیب کی حراست میں ہیں وعدہ گواہ کی درخواست منظور ہونے کے بعد مبین صولت اہم دستاویزات نیب حکام کے حوالے کریں گے۔

۔