ش*یبیا کے سابق وزیر اعظم بغدادی المحمود صحت مسائل کی وجہ سے جیل سے رہا

اتوار 21 جولائی 2019 19:36

ؤطرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) بغدادی المحمودی جو معزول آمر محمد قذافی کے دور میں لیبیا کے آخری وزیراعظم رہے ہیں ، کو سزائے موت سنائے جانے کے چار برس بعد صحت مسائل کی وجہ سے جیل سے رہا کردیا گیا ہے، یہ بات طرابلس کی وزارت انصاف نے گزشتہ روز بتائی۔محمودی جن کی عمر ستر کے پیٹے میں ہے ، اس وقت وزیراعظم تھے جب نیٹو کی حمایت سے 2011ء میں ہونیوالی بغاوت میں قذافی کو اقتدار سے معزول کیا گیا اور ہلاک کردیا گیا ۔

انہیں جولائی2014ء میں مظاہرین کیخلاف خون ریز کریک ڈائون میں مبینہ کردار اداکرنے پر قذافی کے دور کے آٹھ دیگر اہلکاروں کے ہمراہ سزائے موت سنائی گئی تھی جن میں قذافی کا بیٹا سیف الاسلام بھی شامل تھا۔وزارت انصاف نے کہا ہے کہ محمودی کو میڈیکل کمیشن کی سفارش پر ’’ صحت وجوہات‘‘ کی بناء پر رہا کیا گیا ہے تاکہ ’’ان کا خصوصی طبی مراکز میں علاج کیا جاسکے ‘‘۔

(جاری ہے)

ان کی بیماری یا اس بارے میں کہ انہیں کب رہا کیا گیا ہے کوئی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں ۔محمودی کو ستمبر2011 ء میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ سرحد پار تیونس فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا اور انہیں اگلے برس لیبیا کے حوالے کیا گیا تھا ۔ان کے وکلاء کے مطابق تیونس میں اپنی حراست کے دوران انہوں نے دعوی کیا تھا کہ لیبیا نے فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کی 2007ء کی انتخابی مہم میں مالی مدد کی تھی۔فرانس کے سابق صدر نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کردیا تھا جو ابتدائی طور پر سیف الاسلام نے عائد کیا گیا ۔لیکن سرکوزی پر مارچ 2018ء میں ان الزامات کی بناء پر مقدمہ دائر کیا گیا کہ انہوں نے قذافی سے دسویوں لاکھ ملین یوروز وصول کئے تھے ۔