ا*برطانوی اور جرمن ایئر لائنز نے قاہرہ کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں

اتوار 21 جولائی 2019 19:36

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) برٹش ایئر ویز نے اچانک مصری دارالحکومت قاہرہ کے لیے اپنی تمام پروازیں سات روز کے لیے منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ ’دہشت گردی کے ممکنہ خطرات‘ کے باعث کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ بیس جولائی کے روز جرمن ایئر لائن لفتھانزا نے بھی سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے قاہرہ کے لیے پروازیں منسوخ کر دی تھیں تاہم لفتھانزا نے آج اتوار کے روز پروازیں معمول کے مطابق جاری رکھی ہیں۔ سن 2015 میں شرم الشیخ میں ایک روسی کمرشل فلائٹ میں پرواز کے کچھ دیر بعد بم دھماکا ہوا تھا جس کی وجہ سے اس پر سوار تمام 224 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔۔