Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب سے نارووال سے پارٹی رہنمائوں امجد خان کاکڑ او رنعیم اللہ خان کاکڑ کی ملاقات

۔ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ،زیراعظم عمران خان نے پاکستان کی تقدیر بدلنے کا عزم کر رکھا ہے،عثمان بزدار

اتوار 21 جولائی 2019 19:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نارووال سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنمائوں امجد خان کاکڑ او رنعیم اللہ خان کاکڑ نے ملاقات کی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے -وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی تقدیر بدلنے کا عزم کر رکھا ہی-انہوں نے کہاکہ سابق ادوار میں ہونے والی لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا-سابق ادوار میں حکمران جماعتوں نے عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا - جنہوںنے اقتدار میں آکر عوام کو نظر انداز کیا آج عوام نے انہیں فراموش کر دیا ہی-انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالے گی-امجد کاکڑ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی اپنی حکومت ہی-تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں-عوام کی خدمت کے سفر میں وزیراعلی عثمان بزدار کے شانہ بشانہ چلیں گے -صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات