Live Updates

ٓتمبو،عوام سے عمران خان کے کیئے وعدہ پورا ہو تے نظر نہیں آر ہے ،حاجی نثاراحمد کھوسہ

اتوار 21 جولائی 2019 19:36

wتمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء وسابق امیدوار ایم پی اے ٹکٹ ہولڈرصحبت پور حاجی نثاراحمد کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمہ کا حلف اٹھاتے ہی اعلان کیا تھاکہ کرپٹ سیاستدانوں اور بیوروکریٹ کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ملک سے باہر بھیجاگیا پیسہ ضرور واپس لاکر نیا پاکستان بناوں گا عوام سے عمران خان کا کیا ہوا وعدہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ ربیع میںملنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی نثاراحمد کھوسہ نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر ملک وقوم کا پیسہ چوری کرکے باہر لیکر گئے وفاقی وصوبائی بیوروکریٹس نے بھی رہی سہی کسر پوری کرتے ہوئے سابقہ حکمرانوں کا ساتھ دیتے ہوئے عوام کا پیسہ لوٹ کر اپنا بینک بیلنس بڑھایا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے اقتدار سے قبل ہی ان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اعلان جنگ شروع کررکھی تھی اور الیکشن کے جیتنے کے بعد ان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کاروائی کا باقاعدہ آغاز کرکے وزیراعظم عمران خان نے عوام کے دل جیت لیئے ہیں حاجی نثاراحمد کھوسہ نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے میں عوام بھی اپنا کردار اداکرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں تاکہ ملک سے لوٹا گیا پیسہ واپس ملک میں آسکے انہوں نے کہا کہ عوام کو حالیہ دنوں میں مہنگائی کا سامنا ضرور کرنا پڑرہا ہے مگر آئیندہ آنے والے دوسے تین سالوں میں مہنگائی کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور اس کی کابینہ نے غریب عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بہت سے منصوبے تیار کرلئے ہیں ملکی معیشت کی بہتری کے ساتھ ہی ان پر عملدآمد شروع ہوجائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات