Live Updates

نوازشریف تحریری طورپر5 روپے دینے کو تیارنہیں، شیخ رشید

عمران خان کہتے ہیں پیسے لیے بغیر نہیں چھوڑنا، ایک ملک کے بادشاہ نے کہا ان کی طرف سے رقم دے سکتا ہوں لیکن عمران خان نے منع کردیا، یہ مرجائیں گےدُمڑی نہیں دیں گے۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 جولائی 2019 20:25

نوازشریف تحریری طورپر5 روپے دینے کو تیارنہیں، شیخ رشید
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جولائی 2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف تحریری طورپر5 روپے دینے کو تیارنہیں، عمران خان کہتے ہیں پیسے لیے بغیر نہیں چھوڑنا، ایک ملک کے بادشاہ نے کہا ان کی طرف سے رقم دے سکتا ہوں لیکن عمران خان نے منع کردیا، یہ مرجائیں گے دمڑی نہیں دیں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر این آر او کی بات نہیں ہوئی تو ان سے پوچھیں ان کا ٹویٹر ٹُھس کیوں ہوگیا تھا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے کہا شیخ رشید نرم بات کرنے لگے ہیں۔ میں نے کہا آپ کی وجہ سے میں نے لہجہ نرم کیا۔ ان کے پاس چار چار مشقتی ہیں کیا ایسا کوئی قانون ہے؟ دو ٹیلی فون کا عینی شاہد ہوں۔ اس وقت ان کے رابطے تھے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف تحریری طورپر 5 روپے دینے کو تیارنہیں۔ عمران خان کہتے ہیں پیسے لیے بغیر نہیں چھوڑنا۔

کچھ دوسرے لوگوں نے بھی ان کی جگہ پیسا دینے کو کہا لیکن عمران خان کہتے پیسے یہ دیں گے اور تحریری طور پر دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات کا حامی ہوں کہ تھوڑے پیسے لے کر انہیں جانے دو۔ یہ لوگ رابطے میں تھے لیکن معاملہ کیوں نہیں ہوامعلوم نہیں۔ یہ مرجائیں گے دمڑی نہیں دیں گے لیکن آصف زرداری دے سکتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایک ملک کے بادشاہ نے کہا ان کی طرف سے رقم دے سکتا ہوں لیکن عمران خان نے منع کردیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ دوٹرینیں خسارے میں ہیں دونوں کو بند کروں گا۔ میں کہتا تھا ایل این جی معاہدے میں تیسرا فریق بھی ہے اور ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ امریکا بہت اہم ہے۔ انڈین ایئرلائنزکے پاکستان سے گزرنے پرپابندی افغان صدرکی درخواست پرختم کی گئی۔ اللہ کرے آئی ایم ایف سے ڈیل ہوجائے اور افغان مسئلہ حل ہوجائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات