م*گلورئیس راولپنڈی منصوبے کا مقصد راولپنڈی شہر کو ماڈل شہر بنانا ہے،ملک شاہد سلیم

ج* راشد منہاس روڈ کی خوبصورتی کے لیے پی ایچ اے کے ساتھ مل کر کام جاری ہے،شہریوں کے لیے آ رٹی او آفس کے پاس روڈ سے ملحقہ گرین بیلٹ پر خوبصورت بینچ تنصیب کیے جاچکے ہیں،صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

اتوار 21 جولائی 2019 20:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم نے کہا ہے کہ گلورئیس راولپنڈی منصوبے کا مقصد راولپنڈی شہر کو ماڈل شہر بنانا ہے راشد منہاس روڈ کی خوبصورتی کے لیے پی ایچ اے کے ساتھ مل کر کام جاری ہے،شہریوں کے لیے آ رٹی او آفس کے پاس روڈ سے ملحقہ گرین بیلٹ پر خوبصورت بینچ تنصیب کیے جاچکے ہیں ۔

راشد منہاس روڈ پر فٹ پاتھ کے کناروں پر رنگ و روغن کیا جا چکا ہے ۔ گرین بیلٹ پر بھی کام جاری ہے، موسم برسات میں شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا جائے گاانہوں نے کہا کہ چیمبر راولپنڈی شہر کی ترقی، خوبصورتی اور اسے سیاحت کا مرکز بنانے کے لیے اولین دستے کا کردار ادا کرے گاضلعی انتظامیہ ، کنٹونمنٹ اور آر ڈی اے، پی ایچ اے سمیت تمام اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہی" گلورئیس راولپنڈی" منصوبے کے تحت شہر کی خوبصورتی، تزئیں ، تاریخی عمارت کی بحالی، صحتمند انہ سرگرمیوں کا فروغ اور سیاحت کے لیے شہر کو سرگرمیوں کا مرکز بنانا ہے ، انہوں نے کہا کہ چیمبر نے کمشنرآفس میں منعقدہ ٹاسک فورس اجلاس میں تفصیلی پریذنٹیشن میں راولپنڈی شہر کی خوبصورتی اور تاریخی حیثیت کی بحالی سمیت تجاوزات کے خاتمے، فوڈ سٹریٹ، لئی ایکسپریس وے، ہول سیل مارکیٹوں کی منتقلی، ویسٹ منیجمنٹ اور ٹریفک کے بہاو کی روانی پر بھی تجاویز دی تھیں جن پر پیش رفت ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ملک شاہد سلیم نے مزید بتایا کہ راولپنڈی چیمبر اورپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) نے مفاہمت کی دستاویز پر دستخط بھی کیے ہوئے ہیں جس کے تحت راولپنڈی شہر کی خوبصورتی اور اس کی تاریخی حیثیت بحال کرنے،پارکوںکا معیار بہتر بنانے، سڑکوں اور فٹ پاتھ کی تزئیں و آرائش، خستہ حال سڑکوں کی کار پینٹنگ، گرین بیلٹ کا تحفظ اور صاف ماحول کے فروغ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہے ۔