سکاچ ٹیپ ایکسریز خارج کر سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 21 جولائی 2019 21:04

سکاچ ٹیپ ایکسریز خارج کر سکتی ہے

کچھ مادوں کو جب  پھاڑا، کھینچا یا توڑا جائے تو ان میں سے روشنی نکلتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ کیمیائی بانڈ ٹوٹتے ہیں اور الیکٹریکل چارج الگ ہوکر دوبارہ مل جاتا ہے۔
اس بصری مظہر کو triboluminescence کہا جاتا ہے۔ Wint-O-Green LifeSavers کینڈی کو اگر اندھیرے میں چبایا یا توڑا جائے تو اس سے بھی  ایک لمحے کے لیے نیلی  روشنی خارج ہوتی ہے۔
اسی طرح  جب ایک خلا میں سکاچ ٹیپ کو کھینچا جاتا ہے تو اس سے ایکسریز خارج ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

پہلے پہل اس کا مشاہدہ 1953 میں روسی سائنسدانوں نے کیا۔ اس کے بعد 2008 میں اس کا مزید مشاہدہ کیا گیا۔ 2008 میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس کے محققین  کی ایک ٹیم نے طبعیات دان سیتھ پوٹرمان سرکردگی میں اس کا دوبارہ مطالعہ کیا۔اس ٹیم نے  سکاچ ٹیپ سے  ڈینٹل ایکسرے فلم پر انگلیوں کا ایکسرا کیا۔اس تجربے کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

 

متعلقہ عنوان :