Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، مرزا فضل الرحمن

اتوار 21 جولائی 2019 22:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) ایوان صنعت و تجارت سرگودھا کے صدر مرزا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس دورے کے دوران امداد کے بجائے تجارت پر توجہ مرکوز کی جائے گی جس سے قومی وقار بلند ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کو پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں مقامی تاجروں کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرزا فضل الرحمن نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ تمام پہلوئوں سے کامیاب دورہ ہوگا کیونکہ پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں داخلی و خارجی محاذوں پر بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات