Live Updates

پسرورسے مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے منورگل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان اعجازاحمدچوہدری کارہائش پر پی ٹی آئی کے رہنمائوں اورکارکنوںکی آمدکاسلسلہ جاری

اتوار 21 جولائی 2019 23:40

پسرورسے مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے منورگل کا پی ٹی آئی میں شمولیت ..
لاہور۔21 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ، اس موقع پر پسرور پی پی 40 سے مسلم لیگ (ن) لیگ کے سابق ایم پی اے منور گل نے بھی ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،صاحبزادہ عامر جہانگیر،ایم این اے بریگیڈئر (ر) امانت اللہ بھٹی،ایم این اے رخسانہ نوید،انچارج وزیراعلی شکایت سیل و ایم پی اے ملک اسد کھوکھر، وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل ناصر سلمان،برطانیہ سے بزنس مین افتخار مجید، ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ ، جمشید اقبال چیمہ، ملک سرفراز کھوکھر،اعجاز ڈیال، فیاض بھٹی،حاجی امان اللہ اعوان، ایم پی اے شاہینہ رضا، سرور میو ، رانا ساجد ، عمران کاظمی ، میاں فرزند علی گوہر ، چوہدری معظم ، فیصل جلال ڈھکو، مہر نعیم اللہ تاج ، محمد کامران ، فاروق ارشد سمیت دیگر نے ملاقا ت کی اور اعجاز چوہدری کو پی ٹی آئی پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد دی مٹھائی، پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میںتہہ دل سے تمام پارٹی کارکنوں اور رہنمائوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اوریقین دلاتا ہوں جو ذمہ داری مجھے دی گئی ہے اسے پوری ایمانداری سے ادا کروں گا۔انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں ہو نے والے صوبائی انتخابات میں پی ٹی آئی کی واضع کامیابی وزیراعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں پر مہر ثابت ہو اہے ، قبائلی اضلا ع میںہو نے والے پرامن اور شفاف انتخابات کا انعقاد کا کریڈیٹ پی ٹی آئی حکومت کو جاتاہے ، انتخابات میں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو عبرتناک شکست ہو ئی ہے اس الیکشن سے مقامی علاقے کے مسائل کا خاتمہ ہو گا اور ان کے منتخب نمائندے ایوان میں پہنچ کر محرمیوں کا خاتمہ کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات