جاپانی فن کار نے مصنوعات کے ڈبوں کو شاندار فن پاروں میں بدل دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 21 جولائی 2019 23:51

جاپانی فن کار نے مصنوعات کے ڈبوں کو شاندار فن  پاروں میں بدل دیا

بہت سے لوگ اپنی ذہانت سے عام استعمال کی ، حتیٰ کہ کچرا سمجھی جانے والی، اشیاء کو بھی  شاندار فن پاروں میں بدل دیتے ہیں۔
ایسے ہی ایک جاپانی فن  کار ہاروکی نے  کوڑا کرکٹ سمجھے جانے والے میٹریل  سے ایسے شاندار فن پارے  بنائے ہیں،  جنہیں دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین دل کھول کر داد دے رہے ہیں۔
ہاروکی سینسی اپنے فن میں ماہر ہیں۔ اُن کا کام بہت متاثر کن ہے۔

وہ ہر طرح کی پیکیجنگ سے الگ الگ طرح کے فن پارے بناتے ہیں۔وہ  مصنوعات کے استعمال شدہ ڈبوں سے افسانوی کردار، عمارتیں اور ہر طرح کے ڈیزائن بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

فن پارے بنانے کے لیے وہ  ڈبوں  کو کاٹ کاٹ کر موڑتے رہتے ہیں۔
اس طرح کے فن کو  بیان کرنے کے لیے Kiries اور Kirigamiکے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ کاغذوں کا کاٹنا۔ یہ جاپانی الفاظ Kiru یعنی کاٹنا اور Kami یعنی کاغذ سے بنے ہیں۔

  تاہم کیری گامی کا صرف تہہ کرنے پر انحصار نہیں ہے۔
ہاروکی سینسی کے بنائے ہوئے چند شاندارفن پاروں کی تصاویر آپ بھی دیکھیں۔




متعلقہ عنوان :