Live Updates

امریکا اہم ترین معاملے میں پاکستان کی مدد کو تیار ہو جائے گا

وزیراعظم پاکستان کو فناشل بلیک لسٹ میں شامل نہ کرنے کے لیے امریکی اسٹیبلشمنٹ اور انتظامیہ سے مدد مانگیں گے اور امریکا راضی بھی ہو جائے گا۔ مشیر امریکی صدر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 جولائی 2019 10:59

امریکا اہم ترین معاملے میں پاکستان کی مدد کو تیار ہو جائے گا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین - 22 جولائی 2019ء) میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر امریکی صدر ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ امریکا کے تعلقات بہتر نہیں، پاکستان تعلقات بہتر کرنے کیلئے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان امریکا سے پاکستان کے لیے آکسیجن لے کر جائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں عمران خان عافیہ صدیقی کی رہائی کا مسئلہ اور کشمیر کا مسئلہ اٹھا سکتے ہیں۔

ساجد تارڑ نے کہا کہ جیسے کہا جا رہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے مابین تعلقات ایسے ہی ہو جائیں گے جیسے اسامہ بن لادن سے قبل تھے تو ایسا تو نہیں تاہم برف ضرور پگھل رہی ہے۔ساجد تارڑ نے مزید کہا پاکستان کو فناشل بلیک لسٹ کیا جا رہا ہے اس حوالے سے عمران خان امریکی اسٹیبلشمنٹ مدد مانگیں گے اور میرے خیال سے امریکا ایسا کرنے پر راضی بھی ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اور کوشش ہو گی کے فناشل بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام ڈالنے پر غور کیا جائے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان اس وقت امریکا میں موجود ہیں۔گذشتہ روز انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے بھی خطاب کیا تھا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں کاروباری شخصیات کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران زیراعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے حکومت کے پالیسی فریم ورک اور سازگار ماحول کو اجاگر کیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پالیسی فریم ورک اور سازگار ماحول اور کاروبارکرنے کو آسان بنانے میں بہتری کے عمل، صنعتی شعبہ اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، بحری امور کے وزیر سید علی حیدر زیدی، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل سید ذوالفقار عباس بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات