Live Updates

عمران خان ‘ٹرمپ ملاقات کا ایجنڈا کیا ہوگا

کیا یہ ملاقات پاک امریکا تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی؟

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 جولائی 2019 11:34

عمران خان ‘ٹرمپ ملاقات کا ایجنڈا کیا ہوگا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جولائی۔2019ء) وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی عوام پر واضح کر دیا کہ اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے‘ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے پاکستان کا کیس رکھوں گا،نہ کبھی جھکا ہوں اور نہ جھکوں گا،وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر سے ملاقات کی جھلکیاں پہلے ہی دکھا دیں. عمران خان نے سابق حکمرانوں کی امریکی صدور سے جیب میں پرچیاں رکھ کر ملاقاتیں کرنے پر کچھ یوں طنز کیا،میں جیب میں پرچیاں لایاہوں.

انہوں نے مزیدکہا کہ وہ پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ افغانستان کا کوئی ملٹری حل نہیں ہے جس پر انہیں دہشت گرد اور طالبان خان کہا گیا،آج ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ افغانستان کا ملٹری حل نہیں ہے.

(جاری ہے)

وزیراعظم نے پاکستانی عوام پر واضح کر دیا کہ اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں پاکستان کا کیس کھل کر سامنے رکھیں گے، اوراپنی قوم کو کبھی کسی کے سامنے جھکنے نہیں دیں گے.

واضح رہے کہ عمران خان آج وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر سے ملاقات کریں گے اور متوقع طور پر ملاقات کے ایجنڈے کا بنیادی نکتہ افغانستان رہے گا امریکا کوافغانستان سے فوجیں نکالنے کے لیے پاکستان کی مدد درکار ہے. ماہرین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ امریکا کو نائن الیون کے بعد افغانستان میں جنگ شروع کرنے کے لیے پاکستان کی جتنی ضرورت تھی آج واشنگٹن کو اس سے کہیں زیادہ اسلام آباد کی مدد کی ضرورت ہے.

دوسری جانب بھارت کے ساتھ امریکا کے تجارتی تعلقات میں خرابی آنے سے پاکستان موقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے چین اور امریکا کے درمیان اعتماد کے فقدان کی وجہ سے امریکا اپنی کمپنیوں پر چین سے سرمایہ کاری نکالنے کے لیے دباﺅ ڈالتا رہا ہے . پاکستان اس صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتا ہے کہ امریکی کمپنیاں اپنے پروڈیکشن یونٹس پاکستان میں لے کر آئیں .

پاکستان کے روس کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز نے بھی امریکا کے لیے پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کردیا ہے دوسری جانب ایران کے ساتھ بیک ڈور سفارتکاری میں بھی پاکستان کا رول انتہائی اہم ہے . لہذا توقع کی جارہی ہے کہ عمران خان اور صدر ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان بہت ساری غلط فہمیاں دور ہونگی اور امریکا کی جانب سے پاکستان کو بھر سپورٹ ملے گی.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات