کسی کی عزت اچھالنے کا قائل نہیں ہوں، محسن عباس حیدر

پیر 22 جولائی 2019 11:50

کسی کی عزت اچھالنے کا قائل نہیں ہوں، محسن عباس حیدر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) اداکار محسن عباس حیدر نے بیوی فاطمہ سہیل کی جانب سے تشدد کا الزام عائد ہونے کے بعد کہا ہے کہ وہ کسی کی عزت اچھالنے کے قائل نہیں ہیں۔ اداکار محسن عباس حیدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیوی نے ان پر کیچڑ اچھالا ہے اور وہ اس کو صاف کرنے کے لئے تیار ہیں کیونکہ وہ کسی کی بھی عزت اچھالنے کے قائل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر روتی ہوئی عورت سچی ہو اور ہم ہمیشہ عورت کارڈ ہی کیوں کھیلتے ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہوںنے فاطمہ سہیل کے ساتھ شادی کرنے میں جلدی کی، شادی کے کچھ ماہ بعد ہی ہم دونوں کو یہ احساس ہونا شروع ہوا کہ ہم میں ذہنی ہم آہنگی نہیںہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو تصاویر فاطمہ نے سوشل میڈیا میں شیئیر کی ہیں وہ ایک سال پہلے کی ہیں جب وہ سیڑھیوں سے گری تھیں۔ انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ انہوں نے فاطمہ کے والدین سے پیسے لئے ہیں۔