پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال ڈاکٹر ظفرتنویر کی تعیناتی خوش آئند ہے ، اشفاق احمد

پیر 22 جولائی 2019 12:16

پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال ڈاکٹر ظفرتنویر کی تعیناتی خوش آئند ..
رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال ڈاکٹر ظفرتنویر کی تعیناتی سے انتظامی امور میں درپیش مسائل کا خاتمہ ہو گا، ایپکا شیخ زید ہسپتال یونٹ پرنسپل کی قیادت میں ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ایپکا شیخ زید ہسپتال یونٹ کے صدر اشفاق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ظفرتنویر انتہائی ملنسار اور انسان دوست شخصیت کے حامل ہیں ان کی بطور پرنسپل شیخ زید ہسپتال و میڈیکل کالج تعیناتی سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی جبکہ مریضوں کو علاج و معالجہ میں درپیش مسائل کا خاتمہ بھی ممکن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایپکا شیخ زید ہسپتال یونٹ سمیت کلاس فور ملازمین پرنسپل ڈاکٹر ظفرتنویر کی قیادت میں اپنے فرائض تندہی اور فرض شناسی سے سرانجام دینے کے لئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے ، ملازمین کو درپیش مسائل کے خاتمے میں پرنسپل ڈاکٹر ظفرتنویر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ،کلیرکل سٹاف کے مسائل کے حل کے لئے پرنسپل ڈاکٹرظفرتنویر سے بھر پور معاونت حاصل کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :