غیرقانونی ایل پی جی گیس اور پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے 4ملزمان گرفتار

پیر 22 جولائی 2019 12:16

غیرقانونی ایل پی جی گیس اور پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے 4ملزمان ..
رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) پابندی کے باوجود غیرقانونی طور پر ایجنسیاں قائم کرکے ایل پی جی گیس اور پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے 4دوکانداروں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا مصنوعات قبضہ میں لے لیںمقدمات درج کارروائی شروع ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ رحمت کالونی،غوثیہ کالونی اور غریب آباد کے علاقوں میںدوکاندار پابندی کے باوجود غیرقانونی طور پر ایل پی جی گیس اور پٹرولیم ایجنسیاں قائم کرکے مصنوعات کی فروخت کرنے میں مصروف ہیںجس پر پولیس نے ان علاقوںمیں چھاپے مارکر4دوکانداروں صدیق، حسنین، محمد جاوید اوراویس کو رنگے ہاتھوں پکڑکر مصنوعات قبضہ میں لے لیں بعد ازاں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔