رحیم یارخان،بجلی چوری کرنے والی15 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا

پیر 22 جولائی 2019 12:16

رحیم یارخان،بجلی چوری کرنے والی15 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا
رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کربجلی کی چوری کرنے میں ملوث15 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا برقی تنصیبات کاٹ دیں ایس ڈی اوز میپکو کے تحریری مراسلوں پر مقدمات درج کارروائی شروع ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایس ڈی اوز میپکو کو اطلاع ملی کہ قذافی کالونی، لطیف آباد، شہباز پور روڈ، کوٹلہ حیات، بیٹ مراد اور ترنڈہ محمد پناہ کے علاقوں میں صار فین ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں مصروف ہیں جس پر میپکو ٹیموں نے ان علاقوں میں چھاپے مارکر15بجلی چور صارفین جلال خان، غلام قادر، محسن رضا، کریم اللہ، عبدالستار، محمداسلم، عبیداللہ ، محمداکرم، محمدا ختر، غلام محمد، محمد یوسف، اعجاز، عبدالخالق اور جلیل احمد وغیرہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کی برقی تنصیبات کاٹ دیں بعد ازاں پولیس نے ایس ڈی اوز میپکو کے تحریری مراسلوں پر الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :