حویلی لکھا کے گا ؤں ماتانوالہ میں پولیس مقا بلہ ایک ڈکیت ہلاک 2 فرار \

پیر 22 جولائی 2019 12:42

حویلی لکھا کے گا ؤں ماتانوالہ میں پولیس مقا بلہ ایک ڈکیت ہلاک 2 فرار ..
دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) دیپالپور کے نواحی علاقے حویلی لکھا کے گا ؤں ماتانوالہ کے قریب دوران گشت پولیس اور ڈاکووں میں مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک دو فرار ہونے میں کامیاب فرار ہونے والے ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کر دی 3 نامعلوم ڈاکو گاؤں ماتانوالہ کے قریب راہگیروں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا، پولیس زرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے سفاک ڈکیت نے چند روز قبل حویلی لکھا میں تاجر عبدالحمید کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل بھی کیا تھا علاقہ بھر کے لوگوں نے پولیس اس کارروائی میں اطمینان کا اظہار کیا ہے۔