موجودہ مقام محنت اور لگن کی بدولت حاصل کیا ہے،غزل شاہ

ان دنوں اپنے کچھ پروجیکٹ میں مصروف ہوں جلد ایک بڑے شو کا انعقاد کیا جائے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 22 جولائی 2019 12:10

موجودہ مقام محنت اور لگن کی بدولت حاصل کیا ہے،غزل شاہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) اخلا قیات کا دامن کبھی نہیں چھوڑا اور نا ہی شہر ت اوردولت کی ہوس میں فحاشی کا سہارا لیاہے موجودہ مقام محنت اور لگن کی بدولت حاصل کیا ہے،ان خیالات کا اظہار ماڈل ،اداکارہ و برکھا پروڈکشن کی سی ای او غزل شاہ نے نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ ان دنوں اپنے کچھ پروجیکٹ میں مصروف ہوں اس کے علاوہ جلد ایک بڑے لیول کے شو کا انعقاد کیا جائے گااس کی تیاری میں بہت زیادہ مصروف ہوں شوبز ستاروں کے جھرمٹ میںاس شو میں اہم شخصیات شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :