ویمن ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 26 جولائی سے شروع ہوگی

پیر 22 جولائی 2019 12:52

ویمن ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) ویمن ایشز کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 26 جولائی سے شروع ہوگی۔ اس سے قبل آسٹریلوی ویمن ٹیم نے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں میزبان انگلینڈ ویمن ٹیم کو 3-0 سے شکست دی تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔ آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے میزبان ٹیم کو تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جولائی کو چلمسفورڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 28 جولائی کو برائٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 31 جولائی کو بریسٹول میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :