دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر 22 جولائی 2019 12:57

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 239200کیوسک اور اخرج 170000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد80100 کیوسک اور اخراج80100 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد46000 کیوسک اور اخراج10000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد68300 کیوسک اور اخراج 36800کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد249500 کیوسک اور اخراج 241500 کیوسک،چشمہ آمد249300کیوسک اوراخراج 235000کیوسک، تونسہ آمد255100 کیوسک اور اخراج233400 کیوسک، پنجند آمد26400 کیوسک اور اخراج 9900 کیوسک،گدو آمد 227900کیوسک اور اخراج 191100 کیوسک، سکھر آمد187000 کیوسک اور اخراج142200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد81400 کیوسک اور اخراج 35800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1498.95 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.366 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1175.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.938 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، پانی کی موجودہ سطح 645.80 فٹ،رپانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.147 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔