Live Updates

ہمیں پہلے کون سی سہولیات دی گئی ہیں؟ ہم بیرکوں میں رہتے ہیں

جیل میں قید سیاسی رہنماؤں سے سہولیات واپس لینے کے وزیراعظم کے بیان پر سابق صدر آصف علی زرداری کا رد عمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 جولائی 2019 12:40

ہمیں پہلے کون سی سہولیات دی گئی ہیں؟ ہم بیرکوں میں رہتے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جولائی 2019ء) : نیب کی حراست میں موجود سابق صدر آصف علی زرداری نے جیل میں قید سیاستدانوں سے سہولیات واپس لینے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سہولتیں کون سی دی ہیں؟ صحافی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹی وی اور اے سی واپس لے لیے جائیں گے جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ ہم تو پہلے بھی بیرکوں میں رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نہ کسی کے سامنے جھکے ہیں اور نہ کبھی جھکیں گے۔ جیل میں قید سیاستدانوں کو دی جانی والی سہولیات کے حوالے سے انہوں نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف جیل میں گھرکا کھانا، ٹی وی، اے سی مانگتے ہیں، مگر انہیں اب کچھ نہیں ملے گا، واپس جا کرجیل سےٹی وی، اےسی اُتروا لیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آج جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیشی کے لیے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری احتساب عدالت پہنچے۔ اس موقع پر اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔ احتساب عدالت کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

دوران سماعت سابق صدر آصف علی زرداری نے شہزاد اکبر کے بیان سے متعلق اخبارری تراشے عدالت میں جمع کروادئے۔ جس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر سے کہا کہ اگر آپ لیگل نوٹس کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے اپلائی کریں۔جج محمد بشیر نے تراشے آصف زرداری کے وکیل کو دے کر کہا کہ آپ یہ پڑھ لیں اور قانون کے تحت درخواست دیں۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ میری بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق شہزاد اکبر کو بُلا کر پوچھا جائے۔ عدالت نے فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کرتے ہوئے 29 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات