انڈونیشیا سے عازمین حج کی سعودی عرب آمدکا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا

پیر 22 جولائی 2019 13:12

انڈونیشیا سے عازمین حج کی سعودی عرب آمدکا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) انڈونیشیا سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ جکارتہ ایئر پورٹ سے 455 عازمین حج کی پرواز جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچی۔ جہاں انڈونیشیا کے ڈپٹی چیٖف آف مشن دکی یونس اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کی وزارت مذہبی امور کے مطابق 800 خادمین حج ، اہلکار اور آفیسرز حجاج کرام کے لئے خدمات سر انجام دیں گے جبکہ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل ٹیم کا 308 رکنی عملہ بھی طبی خدمات کے لئے تعینات کیا گیا ہے ۔ اس سال انڈونیشیا کے 231,000 عازمین حج فریضہ حج ادا کر یں گے۔ سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے انڈونیشیا کے حج کوٹہ میں 10,000 عازمین حج کا اضافہ کیا ہے