دارارقم سکول گجرات ریجن کے میٹرک امتحانات میں شاندار نتائج پرطلبا وطالبات کیلئے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

پیر 22 جولائی 2019 14:07

دارارقم سکول گجرات ریجن کے میٹرک امتحانات میں شاندار نتائج پرطلبا ..
لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) دارارقم سکول گجرات ریجن کے میٹرک امتحانات میں شاندار نتائج پرطلبا وطالبات کے لئے تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی تقریب کی صدارت دارارقم سکول گجرات ریجن کے ڈائریکٹرچوہدری افتخارچیمہ نے کی مہمان خصوصی صدرڈسٹرکٹ بارچوہدری شمشاد اللہ ملہی ایڈووکیٹ تھے جبکہ ممتازماہرتعلیم پروفیسرملک رفیع الدین ،ڈاکٹرخالد ثاقب سمیت اساتذہ کرام ودیگربھی موجود تھے مہمان خصوصی صدر ڈسٹرک بار چوہدری شمشاد اللہ ملہی ایڈووکیٹ نے کہا کہ میری انتہائی خوش نصیبی ہے کی میں انتہائی معیاری تعلیمی ادارے کی تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں آج وہی قومیں ترقی افلاح کی منازل طے کر رہی ہیں جنہوں نے معیار تعلیم اور نظام تعلیم پر توجہ مرکوز کی دارارقم سکول کردار سازی میں انتہائی اہم رول ادائ کر رہا ہے ماہرتعلیم چوہدری افتخارچیمہ نے کہا کہ دارارقم سکول نے 1990ء میں پچیس مرلے کی بلڈنگ اور33بچوں کے ساتھ جس سفرکاآغازکیاتھاآج اللہ کے فضل وکرم سے یہ اللہ کی خاص توفیق سے ممکن ہواہے انشائ اللہ اگلے چند سالوں میں گجرات میں یونیورسٹی کیمپس قائم کریں گے گجرات میں دارارقم سکولز سے وابستہ طلبا وطالبات میں سے 107سے زائد طلباو طالبات نے ایک ہزارسے زائد نمبرحاصل کیے 295بچوں نے اے پلس گریڈ حاصل کیے بلاشبہ یہ تعداد گجرات کے تمام گورنمنٹ پرائیویٹ سیکٹرکے کامیاب طلبا وطالبات سے بھی زیادہ بنتی ہے انشائ اللہ آئندہ چند سالوں میں بھی اللہ کے فضل وکرم سے اپنے اعزازکوبرقراررکھیںگے ۔

متعلقہ عنوان :