مسلم لیگ (ن) نے چیئر مین پیمراسے مستعفی ہونے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی

پیر 22 جولائی 2019 14:17

مسلم لیگ (ن) نے چیئر مین پیمراسے مستعفی ہونے کی قرارداد پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چیئر مین پیمراسے مستعفی ہونے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔ رکن اسمبلی عظمی بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا ہے کہ پیمراکی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی ریلی نہ دکھانے کے احکامات قابل مذمت ہیں۔

(جاری ہے)

سلیکٹڈ وزیر اعظم سیاسی مخالفین کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کی تقریریںمیڈیا پر نشر کرنے پر پابندی انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔نام نہاد جمہوری حکومت نے ریاست کے چوتھے ستون کو بھی متنازعہ بنادیا ہے۔چیئر مین پیمرانے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا جس کی وجہ سے چیئر مین پیمرااپنے عہدے پر مزید کام کرنے کے اہل نہیں رہے اس لئے مستعفی ہو جائیں۔