پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے سیاسی وابستگیوں کے خاتمے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

پیر 22 جولائی 2019 14:17

پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے سیاسی وابستگیوں کے خاتمے کی قرارداد پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے سیاسی وابستگیوں کے خاتمے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں ناجائز منافع خوروں کی من مانیاں جاری ہیں اورمنافع خور انتظامیہ کی ملی بھگت سے اشیائے ضروریہ کی من مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

پنجاب میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرو ل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہیں۔صرف کاغذی کاروائی اور ذاتی تشہیر کیلئے دکھاوے کے چھاپے مارے جاتے ہیں۔پرائس کنٹرول کمیٹیوں میں سیاسی وابستگیوں کو فوری ختم کیا جائے اورپرائس کنٹرول کمیٹیوں میں سول سوسائٹی اور عوامی نمائندوں کو شامل کیا جائے۔